Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ناقص چکن سے شہری بیمار ہونے لگے

$
0
0

جہلم(سید جاوید رضوی)ناقص چکن سے شہری بیمار ہونے لگے ڈی سی او سے شہریوں کی متعلقہ محکموں کو جگانے کی اپیل ،تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت اور دیگر اداروں کی سستی اور لاپرواہی سے مہنگے داموں چکن خریدنے والے شہری متعدد بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں،جس کی وجہ غیر معیاری اور بیمارچکن کی کھلم کھلا فروخت ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامی اداروں نے چھاپوں اور جرمانوں سے اپنے نمبر تو بنالئے اور سرکاری اہل کاروں نے اپنی ڈیوٹیاں پکی کر لی ہیں مگر چکن ڈیلروں جرمانے کی رقم پوری کرنے کے بیمار اور نیم مردہ سستی مرغیاں شہریوں کو بیچ کر جرمانے کی رقم پوری کر رہے ہیں اور ناقص چکن مہنگے داموں بیچ کر انتظامیہ کو چیلنچ کر رہے ہیں کہ کر لو جو کچھ کر نا ہے ہم تو ایسا ہی کریں گے ،شہریوں نے ڈی سی او جہلم محمد اقبال خاں سے مطالبہ کیا کہ رشوت خور ملازمین کو فارغ کرکے ، ایمان دار ملازمین کو تعینات کیا جائے اور موقع پر جرمانے اور دوکانوں کو سیل کرنے کے اخکامات صادر فرمائے جائیں۔

The post ناقص چکن سے شہری بیمار ہونے لگے appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles