Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ضلع گجرات کی یونین کونسل پوران نمبر 117 ۔کا الیکشن روک دیا گیا

$
0
0

پوران (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) ضلع گجرات کی یونین کونسل پوران نمبر 117 کا الیکشن جو پہلے مرحلے میں مورخہ  31 اکتوبر کو منعقد ہوئے تھے ۔کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو لاہور ہائی کور ٹ نے روک دیا، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل پوران جس میں پاکستان تحریک انصاف کے راجہ ندیم نواز امیدوار چیرمین وائس چیرمین راجہ وقار رشید پولنگ اسٹیشن فتح پور اور ڈھوری سے کامیاب ہوئے تھے جبکہ یونین کونسل پوران کے دیگر پولنگ اسٹیشن سے راجہ عبدالمناف جلالیہ امیدوار چیرمین ،مرزا سلیمان بیگ وائس چیر مین کامیاب قرار پائے گئے تھے ، جس کے خلاف راجہ عبدالمناف جلالیہ اور مرزا سلیمان بیگ نے یونین کونسل پوران کے الیکشن کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ یونین کونسل پوران کے پولنگ اسٹیشن فتح پور اور ڈھوری میں دھاندلی و بے ضابطیگی ہوئی ،جس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ رجوع کیا گیا اورری اکاؤنٹنگ کا مطالبہ کیا ، عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ نے چیرمین اور وائس چیرمین یونین کونسل پوران کے کامیابی کے نوٹیفیکیشن کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم صادر فرمایا،راجہ سیف الرحمٰن جلالیہ نے کالم نویس و سیئنر صحافی ڈاکٹر تصور حسین مرزا کو اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم حصولِ انصاف کے لئے تمام فورم استعمال کریں گئے، واضع رہے کہ یو سی پوران چار کونسلرزسے مسلم لیگ (ن) سے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ دو آزاد کامیاب ہوئے جنکو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم یو سی پوران کے تمام لوگوں کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا۔

The post ضلع گجرات کی یونین کونسل پوران نمبر 117 ۔کا الیکشن روک دیا گیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles