پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز)سابق ضلعی ناظم جہلم چوہدری فرخ الطاف اور پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکر ٹری چوہدری فیصل کا تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ جالپ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں دورہ اپنے امیدواروں کے دفاتر کا افتتاح بھی کیا انھوں نے شیر پور، عبداللہ پور کے بعد الجنت میرج ہال پننوال میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنے ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہوئی وہ تاریخ کا حصہ ہیں بڑے بڑے تمام میگا پراجیکٹ میرے دور میں ہی ہوئے ہیں اب بھی انشاء اللہ ہمارا گروپ الیکشن جیت کر مثالی ترقیاتی کام کریں گے ۔معروف قانون دان چوہدری فیصل نے کہا کہ پنن وال میں چیرمین کے امیدوار چوہدری اشرف عورہ اور وائس چیر مین کے امیدوار کاشف مغل جو کہ بلا باز ہیں ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے موروثی سیاست کا خاتمہ کر دیں یہی اصل تبدیلی ہے یہ عمران خان کے دھرنے کا ہی کمال ہے کہ عام ووٹر جاگیر داروں کے خلاف اٹھا کھڑا ہے آج لوگوں کا جوش و خروش دیکھ کر الیکشن کا نتیجہ سامنے آ گیا ہے اب ضلع جہلم پی ٹی آئی کا گڑھ بن چکا ہے۔اب سیاست جاگیر داروں کی جاگیر نہیں رہی اب عوام باشعور ہو چکے ہیں یہ اپنے حقوق لے کر رہیں گے۔
The post سابق ضلعی ناظم جہلم چوہدری فرخ الطاف کا تحصیل پنڈدادنخان کا دورہ appeared first on جہلم جیو.