مری(عثمان علی سے)مری بستال کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی جو کئی گھنٹے جاری رہی اس آتشزدگی سے ننھے پودوں اور جنگلی حیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا گرین مری ایسوسی ایشن نے آگ لگنے کی اطلاع فوری طور پر ڈی ایف او مری اور ڈی ایف او گزارہ کو دی جس پر دونوں ڈیپارمنٹ کے ذمہ داران موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو1122 کی خدمات بھی حاصل کی گئیں لیکن کئی ماہ کی خشک سالی کے باعث خشک گھاس اور پتوں کے باعث آگ کی شدت اس قدر بڑھ گئی جس نے جنگل کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا گرین مری ایسوسی ایشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلات کو آگ سے بچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکریں تاکہ ننھے پودوں اور جنگلی حیات کو اس سے بچایا جاسکے۔
The post مری بستال کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی appeared first on JhelumGeo.com.