جہلم(عبدالغفور بٹ)لائنز کلب انٹرنیشنل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جہلم رائل لائنز کلب کے فلاحی پراجیکٹ میں ڈسٹرکٹ گورنر لیڈر آف دی ایئر 305این 2لائن میڈم ستارا سطوت نے ڈسٹرکٹ ٹریر کیبنٹ سیکرٹری لائن آمنہ حیدر ،ڈسٹرکٹ چیف کوارڈینٹر لائن طارق مغل کے ہمراہ خصوصی شرکت کی،شجر کاری مہم کا افتتاح پودے لگا کر کیا،تفصیلات کے مطابق جہلم رائل لائنز کلب نے گزشتہ روز اپنے شجر کاری مہم پراجیکٹ کو مکمل کیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں تقریبا ساڑھے پانچ سو کے قریب پودے لگائے گئے، ڈسٹرکٹ گورنر لیڈر آف دی ایئر لائن ستارا سطوت، وائس ڈسٹرکٹ گورنر لائن میجر(ر)محمدانور مرزا،، ڈسٹرکٹ ٹریر کیبنٹ سیکرٹری لائن آمنہ حیدر ،ڈسٹرکٹ چیف کوارڈینٹر لائن طارق مغل، ریجن چیئرپرسن جہلم لائن مظہر اکرام ،زون چیئرپرسن جہلم لائن اسحاق ڈار،زون چیئرپرسن جہلم لائن جاوید اسلام قریشی،ڈسٹرکٹ چیئرپرسن لائن وقار حسین،جہلم رائل لائنز کلب کے صدر لائن یاسر حسین،کلب سیکرٹری لائن عبدالغفوربٹ،پراجیکٹ چیئرپرسن لائن نوید طالب، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر مظہر حیات،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی او سی ) وسیم اقبال اور ای ڈی او (ایف اینڈ پی)محمد عابد نے پودے لگا کر اس مہم کاآغاز کیا ۔جبکہ دیگر لائنز نے بھی پودے لگا کر جہلم رائل لائنز کلب کے اس پراجیکٹ کو مکمل کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ گورنر لیڈر آف دی ایئر لائن ستارا سطوت نے کہا کہ درخت اگانے سے انسانی زندگی کو آکسیجن ملتی ہے پاکستان جیسے ملک جس میں ماحولیاتی آلودگی انتہائی زیادہ ہے اور بارشیں بھی وقت پر نہیں ہوتیں یہاں پر شجر کاری انتہائی ضروری ہے کیونکہ پودے ہی بارشوں کا سبب بنتے ہیں اور آکسیجن مہیا کرتے ہیں ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے ایم ایس ڈاکٹر مظہر حیات نے جہلم رائل لائنز کلب کے عہدیداران اور ڈسٹرکٹ گورنر لیڈر آف دی ایئر لائن ستارا سطوت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ساڑھے پانچ سو پودے لگائے انہوں نے کہا کہ ان پودوں کی نگہداشت کی پوری ذمہ داری اب ہم پر ہے ان ساڑھے پانچ سو پودوں میں سے اگر تین سو بھی درخت بن گئے تو یہ بڑی کامیابی ہو گی۔بعدازاں ڈسٹرکٹ گورنر لائن ستارا سطوت نے پراجیکٹ چیئرپرسن لائن نوید طالب ، میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر مظہر حیات اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی او سی ) وسیم اقبال اور ای ڈی او (ایف اینڈ پی)محمد عابد و لائنز کی پن ڈیکورٹ کی۔بعدازاں ڈسٹرکٹ گورنر305این 2 لائن ستارا سطوت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ اور کڈنی ڈائیلاسسز وارڈ، بلڈبینک اور دیگر وارڈز کا دورہ کیا اور ہسپتال کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں کم ہی اتنے صاف ستھرے سرکاری ہسپتال دیکھنے کو ملے ہیں۔
The post جہلم رائل لائنز کلب کے فلاحی پراجیکٹ میں ڈسٹرکٹ گورنر لیڈر آف دی ایئر 305این 2لائن میڈم ستارا سطوت و دیگر کا شجر کاری مہم کا افتتاح appeared first on JhelumGeo.com.