جہلم(سید جاوید رضوی)واپڈا میٹر ریڈر کی سلفیاں صارفین کے گلے کا پھندہ بن گئیں،صیح ریڈنگ بھی دفتر میں جاکر سیکڑوں سے ہزاروں میں تبدیل ، باربار کی غلط بلنگ سے تنگ صارفین کا چیرمین واپڈ سے سمارٹ کارڈ میٹر متعارف کرانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق موجودہ فرسودہ میٹروں کی وجہ سے صارفین انتہائی دل برداشتہ ہو چکے ہیں،ہر ماہ ایک دو صارف جعلی بھاری بلوں کو دیکھ کر ہی دنیا سے ہی کوچ کر جاتے ہیں اور گھر والے واپڈا والوں کو کوستے ہوئے اپنا غم وغصہ نکا لتے ہیں۔اور ہر ماہ بل درستگی کرانے والوں کی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہے ،جو افسران مجاز کے قیمتی وقت کے ضیاع کا باعث بن رہا ہے ۔موجودہ چیرمین لفٹینٹ (ر)مزمل سے صارفین کا مطالبہ ہے کہجعلی بلوں اور روز روز کی کل کل سے صارفین پر ترس کھائیں اور ان فرسووہ میٹر وں سے نجات دلائیں اور سمارٹ کارڈ ریڈر میٹر لگانے کے احکامات جاری کریں۔ آخرمیں صارفین نے کہا کہ اس میٹر تبدیلی سے ریکارڈ ریونیوملے گا کہ تاریخ میں آپ کا نام سنہری حروف میں درج ہو گا۔
The post واپڈا میٹر ریڈر کی سلفیاں صارفین کے گلے کا پھندہ بن گئیں appeared first on JhelumGeo.com.