Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کالاگجراں چوکی پولیس کاگودام پر چھاپہ، غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کا دھندہ کرنے والے مالک گرفتار

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)کالاگجراں چوکی پولیس نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کر کے گاڑی سے گیس ری فلنگ کا سامان ،موٹریں اور غیر معیاری سلنڈر برآمد کر لیے،گودام پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کا دھندہ کرنے والے مالک کو گرفتار کر لیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر کالاگجراں چوکی پولیس نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کر کے گودام تک رسائی حاصل کی کارروائی کے دوران پولیس نے سلنڈروں سے بھری گاڑی کو قبضہ میں لے لیا جبکہ گودام سے بھاری تعداد میں ری فلنگ کرنے والے آلات ،مشینری،غیر معیاری سلنڈرقبضہ میں لے لیے ،پولیس نے غیر قانونی طورپر گیس ری فلنگ کا دھندہ کرنے والے دوکاندار باغ علی ولد راج علی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

The post کالاگجراں چوکی پولیس کاگودام پر چھاپہ، غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کا دھندہ کرنے والے مالک گرفتار appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles