جہلم (سید نعمان شاہ بخاری ) محکمہ مال میں تبادلے سروس کا حصہ ہیں عرصہ دراز سے تعینات اہلکاروں کے تبادلوں سے کرپٹ عناصر اور قبضہ مافیا چیخ اٹھے ہیں ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) چوہدری سعید گجر نے کیا اور کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر خان کی پالیسیوں سے خطہ میں گڈ گورنس کی بنیاد رکھ دی گئی ہے ضلع میر پور میں عرصہ دراز سے تعینات اہلکاروں کے تبادلوں سے مخصوص عناصر کی چیخ و پکار اور واویلہ سمجھ سے با لاتر ہے لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے حلقہ کی عوام ان کرپٹ عناصر اوع قبضہ مافیا کی اصلیت سے با خوبی واقف ہیں جو اپنے کرتوت سے پردہ اٹھ جانے اور حتساب کے ڈر سے واویلہ کر رہے ہیں جلد ہی اس قبضہ مافیا اور اس پورے گروہ کے گھناؤنے کردار سے عوام آگاہ ہو جائیں گے جنہوں جنہوں نے غریبوں اور مسکینوں کے نام الاٹ شدہ پلاٹ ہڑپ کر کے کروڑوں ک کرپشن کی ہے اس کی تفصیلات بہت جلد عوام کے سامنے لاؤں گا آزاد کشمیر میں راجہ فاروق حیدر خان اور حلقہ کھڑی میں اپنے قائد چوہدری رخسار کی قیادت میں اس بد عنوان ٹولے کو بے نقاب کر کے غریبوں اور مسکینوں کا حق دلاوائیں گے
The post محکمہ مال میں تبادلے سروس کا حصہ ہیں،چوہدری سعید گجر appeared first on JhelumGeo.com.