جہلم(ڈیسک نیوز)ڈی سی ا واقبال حسین خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق چھوٹے کسانوں کو بلا سود زرعی قرضوں کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا عمل 15نومبر تک جاری رہے گا ، کھادوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے جعلی کھادیں اور ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے ، کسانوں کو آبپاشی کے جدید طریقوں سے آگاہی اور مشینی کاشت کو فروغ سے فصلوں کی پیداوار میں بھرپور اضافہ ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی ٹاسک فورس ، ایگریکلچر ل ایڈوائزری کمیٹی اورکسان پیکج کے تحت رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی احمر نائک ،ای ڈی او زراعت شیخ محمد لئیق،ضلعی افسران و کسانوں کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔ ڈی سی ا واقبال حسین خان نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ساڑھے بارہ ایکٹر تک اراضی کے مالکان کو فصل حریف کیلئے چالیس ہزار روپے فی ایکٹر اور فصل ربیع کیلئے 25ہزار روپے فی ایکٹر بلا سود قرضوں کی فراہمی کے انقلابی پروگرام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت تینوں کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹرز میں رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ بلا سود قرضوں کیلئے رجوع کرنے والے کسانوں کو کمپیوٹرائزڈ پاس بک جاری کی جاتی ہے جس کے ذریعے وہ منتخب بینکوں سے قرض حاصل کر سکتے ہیں ۔ ڈی سی ا واقبال حسین خان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کھادوں کی قیمتوں میں واضع کمی کی گئی ہے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے زراعت افسران کو سخت چیکنگ کی ہدایات جاری کر دی گئیں انہوں نے ہدایت کی کہ زراعت افسران اس امر کو یقینی بنائیں کہ کھاد ڈیلرز مختلف کھادوں کی قیمتیں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور ہر خریدار کو باقاعدہ رسید جاری کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جعلی کھادیں اور ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ ڈی سی ا واقبال حسین خان نے واضع کیا کہ وہ خود بھی جعلی کھادوں اور ادویات کی روک تھام کیلئے چیکنگ کریں گے اور اگر کسی علاقہ میں اس گھناؤنے دھندے میں ملوث افراد پکڑے گے تو ملزمان کے ساتھ متعلقہ زراعت افسر کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی ۔ ڈی سی ا واقبال حسین خان نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافہ کیلئے آبپاشی کے جدید طریقہ ہائے کار سے کسانوں میں متعارف کروائے جا رہے ہیں اس مقصد کیلئے حکومت 60فیصد تک سبسڈی دے رہی ہے ۔ ڈی سی او نے محکمہ زراعت ، واٹر مینجمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیلئے حکومتی پالیسیوں کے موثر نفاذ کیلئے بھرپور محنت اور تمام تر صلاحتیں برؤے کار لائیں ۔ انہوں نے کسان نمائندوں کو ہدایت کی کہ جعلی کھادوں ، ادویات کی روک تھام ، زائد قیمتیں وصول کرنے والے عناصر کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں تا کہ ایسے افراد کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔
The post چھوٹے کسانوں کو بلا سود زرعی قرضوں کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا عمل 15نومبر تک جاری ،ڈی سی اوجہلم appeared first on JhelumGeo.com.