مری(عثمان علی سے)تحریک منہاج القرآن و عوامی تحریک تحصیل مری کا اجلاس مری شہر میں منعقد ہوا جس میں تحریک کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پر خصوصی غور کیا گیا صدر تحریک تحصیل مری محمد الطاف عباسی اورصدر عوامی تحریک راجہ محمد صغیر ایڈووکیٹ نے تحصیل مری میں نئی تنظیم سازی پر زور دیتے ہوئے پہلے مرحلے میں یونین کونسل سہر بگلہ،پھگواڑی ،دریا گلی ،چارہان میں نومبر کے مہینے میں تنظیم سازی کی جائیگی اس سلسلے میں ذمہ داران کا چناؤ کیا گیا جس میں حجی مقصود الہی دریا گلی،قاری اخلاق ،محمد ایاز عباسی پوٹھہ شریف،محمد قدیر حاجی محمد صابر ،اصغر عباسی یوسی سہربگلہ،محمد الطاف عباسی ،راجہ صغیر عباسی،چارہان میں تنظیم سازی کرینگے جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ماہ ربیع الاول تک تحصیل مری کی تمام یونین کونسلوں میں تنظیم سازی مکمل کرنے کے بعد ایک ورکر کنونشن منعقد کیا جائیگا۔
The post تحریک منہاج القرآن و عوامی تحریک تحصیل مری کا اجلاس appeared first on JhelumGeo.com.