مری(عثمان علی سے)کمپیوٹرلینڈریکارڈ سنٹر مری ایک تنگ کمرے پر مشتمل 50 کے قریب موضع جات کیلئے اس کمپیوٹر سنٹر میں صرف 10 افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے بزرگ شہری اور خواتین فرش پر بیٹھ کر یا سیڑھیوں پر بیٹھ کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں اگر عملے میں سے بھی کسی کو اپنی جگہ سے دوسری جگہ جانا پڑے تو درجنوں افراد کو دھکیل کر وہ منز ل مقصود پر پہنچتا ہے اس قدر تنگ ماحول میں جہاں کمپیوٹر سنٹر کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وہاں شہری بھی اس جیل نما کمرے میں پہنچ کر سخت مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں تحصیل روڈ پر لینڈریکارڈ سنٹر کی عمارت مکمل کرلی گئی ہے لیکن گذشتہ 10 ماہ سے ٹرانسفارمر نہ لگائے جانے سے اسے نہیں کھولا گیا عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور ،کمشنر اور ڈی سی اوراولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
The post کمپیوٹرلینڈریکارڈ سنٹر مری ایک تنگ کمرے پر مشتمل appeared first on JhelumGeo.com.