Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہرن پور اب ایک مثالی ادارہ بن چکا ہے

$
0
0

پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس )گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہرن پور اب ایک مثالی ادارہ بن چکا ہے ماضی میں سکول کا رزلٹ کم تھا جب کہ میں نے سکول کا چارج سنبھا لا ہے اب سکول کا رزلٹ 95 فی صد سے بھی زیادہ ہے سکول کے تمام ملازمین کو اپنا اپنا کام ایمانداری سے انجام دینا ہو گا ۔کام چور ملازمین کی ادارہ میں کوئی جگہ نہیں ہے میڈیم جاریہ بتول ہیڈ مسٹریس تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہرن پور میں کام چور ملازم ہیڈ مسٹریس اور استانیاں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔اس سلسلے میں سکول کی ہیڈ مسٹریس میڈیم جاریہ بتول نے تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پبلک سروس کمیشن سے ڈائر یکٹ سلیکٹ ہو کر ادارہ ہذا میں آئی ہیں۔جب انھوں نے سکول کا چارج لیا تو سکول کی حالت تعلیمی اور بلڈنگ کی حالت بھی بہت خراب تھی۔میں نے اپنے افسران بالا کے تعاون سے سکول میں نئے بلاک چار دیواری بمع گیٹ تعمیر کروائے ہیں۔ماضی میں رزلٹ کم تھا اب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور سٹاف کی محنت کی وجہ سے رزلٹ95 فی صد سے بھی زیادہ ہے۔ایک کام چور ملازم سٹاف اور مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے جس کی وارننگ میں اس کو دے چکی ہوں۔میری پوری کوشش ہے کہ میرے سکول کا معیار پنجاب بھر میں مثالی ہو یہ میرا فرض اور ڈیوٹی بھی ہے یہی وجہ ہے کہ سکول میں پہلے کی نسبت اب طا لبات کی تعداد بڑھ چکی ہے سکول کے فنڈ کو ایمانداری سے استعمال کیا گیا ہے سکول کی تزئین و آئرایش میں طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے

The post گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہرن پور اب ایک مثالی ادارہ بن چکا ہے appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles