ملک وال(نامہ نگار) محمد نذیر میموریل ویلفیئرآئی ہسپتال میں سماجی رہنما نا صر عباس تارڑ کی طرف سے لگائے گئے پانچویں سالانہ 2 روزہ فری میڈیکل و آئی کیمپ کی اختتامی تقریب میں ڈاکٹرز ،پیرامیڈیکل سٹاف اور رضا کاروں میں شیلڈ تقسیم کی گیں اس موقع پر نا صر عباس تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچویں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کے موقع پر ہزاروں مریض مستفید ہو چکے ہیں او ر اس کی وجہ سے ہمارے رزق ،عزت اور شہرت میں بھی اضافہ ہو چکا ہے جبکہ ہسپتال کے قیام کی ہماری درینہ خواہش تھی جو آج اللہ تعالی کی مہربانی سے پوری ہوچکی ہے آنے والے سالوں میں ہم رضاکاریت میں انقلاب چاہتے ہیں تقریب میں ایم پی اے محفوظ مشہدی،سابق رکن قومی اسمبلی ندیم افضل چن ،عادل عباسی سمیت دیگر بھی موجود تھے 2 روزہ میڈیکل کیمپ میں مایہ ناز ڈاکٹرز کی ٹیم نے ہزاروں مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ و آپریشن،ذہنی امراض ،معدہ جگر،گائنی،امراض سینہ،ناک کان گلا،ہیپاٹیٹس سی کی سکریننگ،تھیلیسیما کے مریضوں کا علا ج معالجہ،شوگر،کولیسٹرول،غذائی امورکے ماہر ین نے سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ بھی کیا۔
The post پانچویں سالانہ 2 روزہ فری میڈیکل و آئی کیمپ کی اختتامی تقریب appeared first on JhelumGeo.com.