ملک وال(نامہ نگار) شہر کے تمام بازاروں میں بڑھتے ناجائز تجاوزات نے خطرناک صورت اختیار کر لی، بازاروں میں سے پیدل گذرنا بھی محال ہو چکا ہے۔ تفصیلات کیمطابق شہر کے بازاروں مین بازار، جناح روڈ بازار، گلی دربار والی بازار، ریلوے روڈ بازار،گلی تیلیانوالی بازار سمیت دیگر بازاروں میں ناجائز تجاوزات میں دن بدن اضافہ ہو تا جا رہا ہے جس کی وجہ سے تمام بازار سکڑتے چلے جا رہے ہیں ۔ تاجروں کی تجاوزات کے ساتھ ساتھ اب لوگوں نے بازاروں میں ریڑھیاں لگانی شروع کر دی ہیں جس کی وجہ سے پندرہ فٹ کے بازار سکڑتے سکڑتے پانچ فٹ تک پہنچ چکے ہیں جبکہ انتظامیہ کی طرف سے بھی اس پر مسلسل چشم پوشی کی جا رہی ہے ۔ بازاروں کے ساتھ جناح روڈ جو شہر کی واحد اندرونی سڑک ہے جس پر ٹریفک کا بھی رش ہو تا ہے اس سڑک کے ساتھ ساتھ بھی ریڑھیاں لگا کر مستقل کاروباری ٹھکانے بنائے جا رہے ہیں جس سے شہر کی یہ مصروف ترین اندرونی سڑک بھی سکڑتی جا رہی ہے ۔ شہری حلقوں نے ڈی سی او منڈی بہاؤالدین اور ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ملک وال سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے تمام بازاروں اور جناح روڈ پر قائم تجاوزات کیخلاف بلاامتیاز آپریشن کر کے انہیں ختم کیا جائے۔۔۔۔۔
The post شہر کے تمام بازاروں میں بڑھتے ناجائز تجاوزات نے خطرناک صورت اختیار کر لی، appeared first on JhelumGeo.com.