Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

مری امپروومنٹ ٹرسٹ میں پانی کی چوری کرنے والا سرکاری ملازم ایک بار پھر محکمے کی سرپرستی میں پانی چوری کرنے لگا

$
0
0

مری(عثمان علی سے)مری امپروومنٹ ٹرسٹ میں پانی کی چوری کرنے والا سرکاری ملازم ایک بار پھر محکمے کی سرپرستی میں پانی چوری کرنے لگا سیکرٹری مری امپروومنٹ ٹرسٹ بھی پانی چوری کرنے والے پر اچانک مہربان ہوگئے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ خرید کر پانی کا کنکشن لینے والوں کیلئے قانونی معاملات سے گزر کر بھی ماہانہ ہزاروں روپے بل دینے پڑتے ہیں لیکن نااہل بیوروکریسی اور محکمے کی ملی بھگت سے قبضہ کرکے اراضی کو ہتھیانے والو ں اور الاٹیوں کیلئے مسائل کے پہاڑ کھڑے کرنے والوں پر اس قسم کی نوازشات اس بات کی واضع دلیل ہے کہ بعض نااہل افسران اور محکمے کے کچھ لوگ ایسے عناصر کی مکمل پشت پناہی کرتے ہیں عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب ،صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور ،کمشنر راولپنڈی ڈویثرن ،ڈی سی او راولپنڈی سے ایسے عناصر کیخلاف سخت ترین محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

The post مری امپروومنٹ ٹرسٹ میں پانی کی چوری کرنے والا سرکاری ملازم ایک بار پھر محکمے کی سرپرستی میں پانی چوری کرنے لگا appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles