پائی خیل(نامہ نگار)پائی خیل اڈاکوٹ بیلیاں تااتراء کلاں روڈٹوٹ پھوٹ کاشکار،جس پرٹریفک کاچلنامحال ہوگیاہے تفصیلات کے مطابق پائی خیل اڈاکوٹ بیلیاں تااتراء کلاں روڈٹوٹ پھوٹ کاشکارہوکربڑے بڑے گڑھوں کی شکل اختیارکرگیاہے ۔جس سے لوگوں کوآمدورفت میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔روڈپربڑے بڑے گڑھے ہونے کی وجہ سے اکثرحادثات ہورہے ہیں۔رہی سہی کسر اوورلوڈٹرکوں اوربھاری بھرکم پتھرلے جانے والے ٹرکوں اورٹریکٹرٹرالیاں کے ڈرائیوروں نے پوری کررکھی ہے ۔جو نہ صرف ٹریفک حادثات کاموجب بلکہ آنے جانے والوں کوراستہ نہ دینے پرجھگڑے روزکامعمول بن چکے ہیں ۔عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اورایم این حاجی عبیداللہ خان شادی خیل ودیگرارباب اختیارسے روڈکی ازسرِنوتعمیراوراوورلوڈٹرکوں اورٹریکٹرٹرالیوں پرپابندی عائدکرنے کامطالبہ کیاہے۔
The post پائی خیل اڈاکوٹ بیلیاں تااتراء کلاں روڈٹوٹ پھوٹ کاشکار، appeared first on JhelumGeo.com.