پائی خیل (نامہ نگار)گورنمنٹ پرائمری سکول عمرآبادبلڈنگ ودیگربنیادی سہولیات سے محروم تفصیلات کے مطابق پائی خیل تھل کے علاقہ عمرآبادمیں گورنمنٹ پرائمری سکول جو بلڈنگ ،بجلی ،چاردیواری،فرنیچراورسٹاف وطلباء وطالبات کے لئے پینے کے صاف پانی،پختہ سڑک ودیگرسہولیات سے محروم ہے ۔حالانکہ گورنمنٹ پرائمری سکول عمرآباد2کنال کے رقبہ پرمحیط ہے ۔عمرآبادکے شہریوں نے اپنے بچوں کوزیورِتعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اپنی مددآپ کے تحت چھوٹاسابرآمدہ بناکرگزارہ کرنے پرمجبورہیں۔جبکہ فرنیچرکی عدم دستیابی کے باعث طلباء وطالبات زمین پرنیچے بیٹھ کرتعلیم حاصل کرتے ہیں۔علاوہ ازیں سکول کی چاردیواری تک نہیں جبکہ بنیادی سہولیات بجلی،فرنیچر،پینے کے لئے صاف پانی اوربیت الخلاء جیسی بنیادی سہولیات ناپیدہیں ۔عوامی وسماجی مکینوں مخدوم خان،محمداشرف ملک،زاہد،خان محمدودیگرنے ارباب اختیارسے سکول کی بلڈنگ ودیگربنیادی سہولیات کافی الفورمطالبہ کیاہے۔
The post گورنمنٹ پرائمری سکول عمرآبادبلڈنگ ودیگربنیادی سہولیات سے محروم appeared first on JhelumGeo.com.