ملک وال(نامہ نگار) عدالت میں پیشی پر آئے دو متحارب گروپوں میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں ابرار نامی نوجوا ن قتل ،تین افراد شدید زخمی پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا زخمی ہونے والے افراد کو پولیس نے اسپتال منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق عدالت میں پیشی پر آئے دو متحارب گروپوں میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں ابرار ولد محمد اشرف سکنہ چک ڈڈاں قتل ہو گیا ، اورتین افراد عدیل ،زاہد ریاض وغیرہ شدید زخمی ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ قتل ہونے والے نوجوان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس تھانہ ملک وال نے چھ نامزد ملزمان عدیل،رفاقت، اصغر، محمد اکرم، محمد اقبال اور محمد امیر سمیت چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے یاد رہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان ایک ماہ قبل جھگڑا ہوا تھا جس کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اور جس کی پیشی پر فریقین آج عدالت میں پیش ہونے کے لئے آئے تھے۔۔
The post عدالت میں پیشی پر آئے دو متحارب گروپوں میں اندھا دھند فائرنگ appeared first on JhelumGeo.com.