Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

امت مسلمہ اسوقت انتشار کا شکار ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آج متحد ہوں ، امیر ابو قیتبہ جرار

$
0
0

جہلم(وسیم تبریز)امت مسلمہ اسوقت انتشار کا شکار ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آج متحد ہوں یہ بات جماعۃ الدعوۃ جہلم کے ضلعی امیر ابو قیتبہ جرار نے اپنے ایک بیان میں کہی،انہوں نے کہا کہ ا مت مسلمہ پر اسوقت کڑا وقت ہے اور یہودو ہنود ہر جانب سے مسلمانوں پر یلغار کر رہے ہیں ،اورتیزی سے ترقی کرتا پاکستان انہیں ایک آنکھ نہیں بھاتا ،یہی وجہ کہ وہ پاکستان سمیت تمام امت مسلمہ کے خلاف سازشوں میں مصروف اور ویسے بھی یہ دور فتنوں کا دور ہے جس کے بارے میں نبی کریم ﷺ کی متعدد احادیث مبارکہ ہیں ،ہمیں ان فتنوں سے بچنا ہوگا ،یہی وقت کی اہم ضرورت ہے ،اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا ،یہ پیارا ملک پاکستان کلمہ توحید کی بنیاد پر حاصل کیا گیا اور ہمیں کلمہ توحید کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا ،اور ملک پاکستان بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ،اور اللہ تعالیٰ نے اسے پہلی ایٹمی طاقت ہونے کا شرف بخشا ،اور اس انتشار اسکی اصل وجہ دین اسلام سے دوری ہے ،جب تک مسلمان متحد رہے دنیا پر انکی حکمرانی رہی اور یہی لوگ اپنے فیصلے کروانے کے لیئے مسلمانوں رجوع کرتے اور پوری دنیا پر ولڈ آڈر مسلمانوں کا چلتا تھا ،اور یہ ورلڈ آڈر کی مسلمانون کی ہے لیکن آج ہم دین سے دوری کے باعث یہ اختیار اغیار کو دے بیٹھے ہیں ،اس یہی حل ہے کہ ہم دین کی تعلیم حاصل کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد پید کریں

The post امت مسلمہ اسوقت انتشار کا شکار ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم آج متحد ہوں ، امیر ابو قیتبہ جرار appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles