Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

آٹھ ہزار ٹن سیمنٹ کے نئے پلانٹ کی تنصیب سے علاقہ کے سینکڑوں خاندانوں کوروزگار ملے گا ,قسیم نعمت اللہ صدیقی

$
0
0

ملکوال(نامہ نگار)آٹھ ہزار ٹن سیمنٹ کے نئے پلانٹ کی تنصیب سے علاقہ کے سینکڑوں خاندانوں کوروزگار ملے گا نیز ملک معیشت مستحکم ہو گی ،ان خیالات کا اظہار غریبوال کے قریب مقامی پائیدارسیمنٹ فیکٹری میں نئے سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے افتتاح کے موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر قسیم نعمت اللہ صدیقی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ پائیدار سیمنٹ اس سے قبل بھی حکومت کو کروڑوں روپئے ٹیکس دینے کے علاوہ علاقہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اب نئے پلانٹ کی تنصیب سے مزید خوشحالی آئے گی ،اس موقع پر جنرل مینجر سید فراست عباس نے کہا کہ فیکٹری مالکان نے ہمیشہ محنت کشوں ،ٹرانسپورٹرز اور سیمنٹ ڈیلرز کے حقوق کا تحفظ ترجیح رکھا ہے اور انشااللہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔اس موقع پر سٹور اینڈ میٹریل مینجر شیخ جاوید ،ایڈمن مینجر ہارون چیمہ،سینئرکوائری مینجر رانا محمد سلیم،مینجر فنانس خالد محمود،پروڈکشن مینجر محمد اقبال،انچارج شعبہ سول سرفراز حسین،راجہ آفتاب حسین،چوہدری اشتیاق احمد ،صدر ایمپلائز یونین حاجی عبدالغفور چوہدری ،یونین رہنما چوہدری مظہر،محمدسلیم ،نثار حسین اور دیگر فیکٹری ورکرز و افسران بھی موجود تھے۔واضع رہے کہ فیکٹری کا موجود ہ پلانٹ 6000 ٹن یومیہ سیمنٹ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 8000 ٹن کا نیا پلانٹ چلنے کے بعد ٹوٹل پیداواری گنجائش 14000 ٹن ہو جائے گی ۔

The post آٹھ ہزار ٹن سیمنٹ کے نئے پلانٹ کی تنصیب سے علاقہ کے سینکڑوں خاندانوں کوروزگار ملے گا ,قسیم نعمت اللہ صدیقی appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Latest Images

Trending Articles



Latest Images