جہلم(محمدشہباز بٹ)آٹھ سال بعد ڈکیت گینگ کے تین ملزمان گرفتار،سی آئی اے سٹاف پولیس نے خطرناک ڈکیت گینگ کے تین ملزمان گرفتار کر کے تھانہ چوٹالہ پولیس کے حوالہ کر دیا۔ملزمان نے 2009میں تھانہ چوٹالہ کے علاقہ گوڑھا سلیم کے رہائشی یاسر کے گھر ڈکیتی کی تھی، ملزمان نے دوران ڈکیتی مذاحمت پر یاسر کو فائر مار کر قتل کر دیا تھا جبکہ خاتون نے کلہاڑی کا وار کر کے ایک ملزم کو زخمی کر دیا تھا جو موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق 2009میں گوڑھا سلیم کے رہائشی یاسر کے گھر دو ملزمان ڈکیتی کیلئے داخل ہوئے جبکہ دو ملزمان مخبری کرتے ہوئے دوران ڈکیتی خاتون نے کلہاڑی کا وار کر کے ایک ملزم کو زخمی کر دیا جس کے بعد ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی فائرلگنے سے یاسر نامی شخص زخمی ہو گیا بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے ملزمان کے سہولت کاروں نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں حافظ آباد پہنچایا تھانہ چوٹالہ میں نامعلوم افراد کے خلاف 2009میں مقدمہ درج ہوا جبکہ ملزمان آٹھ سال سے اشتہاری تھے ۔سی آئی اے سٹاف پولیس کے انچارج مرزا محمد طفیل ،عنصر بٹ،ذوالقرنین،ظفر منیر، ڈرائیور آصف نے ملزمان کا سراغ لگایا سی آئی اے سٹاف پولیس نے مرکزی ملزم بشیر سکنہ حافظ آباد،فیصل سکنہ چک عیسیٰ اور زاہد عرف منا بٹ سکنہ گوڑھا سلیم کو گرفتار کر کے تھانہ چوٹالہ پولیس کے حوالہ کر دیا ہے جبکہ ملزم اللہ دتہ بٹ اور اجلم تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔
The post آٹھ سال بعد ڈکیت گینگ کے تین ملزمان گرفتار، appeared first on JhelumGeo.com.