جہلم(محمدشہباز بٹ)کرسچین کالونی میں زہریلی شراب فروخت کرنے والے چار ڈرگ ڈیلروں کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج،گرفتاریوں کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے،زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے تصدیق شدہ افراد کی تعداد پندرہ (15)،دس افراد کی حالت تاحال تشویشناک جبکہ متعدد کو ہسپتال لائے بغیر ہی دفنا دیا گیا ۔ہلاک ہونے والے افرا د کا تعلق چوٹالہ،دینہ،کالاگجراں،جادہ،سرائے عالمگیر،سعیلہ،کرسچین کالونی اور دیگر علاقوں سے ہے ۔شادی کی تقریب میں زہریلی شراب کی خبریں بے بنیاد کرسچین کالونی میں شادی کی کوئی تقریب منعقد نہیں ہوئی ۔زہریلی شراب کرسچین کالونی کے منشیات فروشوں جان مسیح،ثمران ،عامر مسیح،عمران مسیح،پاپا عارف،یوسف مسیح نے تیار کی جو بعدازاں دینہ ،جہلم،سرائے عالمگیر،چوٹالہ اور دیگر علاقوں میں فروخت کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے پندرہ افراد کی تاحال تصدیق ہو سکی ہے جبکہ دس افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے نجی ٹی وی چینلز پر ہلاکتوں کی تعداد مختلف بتائی جارہی ہے جس کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سات افراد کے پوسٹمارٹم کروائے گئے جبکہ متعدد کو پوسٹمارٹم کے بغیر ہی دفنا دیا گیا۔محکمہ پولیس کے پی آر او چوہدری الفت کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد گیارہ بتائی گئی ہے ،ڈی پی اوجہلم حسن اسد علوی کی ہدایت پر تھانہ صدر پولیس نے منشیات فروشوں جان مسیح،عامر مسیح،ثمران مسیح اور عمران مسیح کے خلاف دفعہ 322/337-Jکے تحت وقاص طاہر گل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،وقاص طاہر گل ولد پرویز گل سکنہ نیو کرسچین کالونی جہلم نے پولیس کو بتایا ہے کہ 27-10-2016کو نقاش خالد گل برادرم پرویز مسیح و لد صادق مسیح ،آصف منیر ولد منیر حسین،عمران مسیح ولد جارج مسیح،بشیر مسیح ولد تاج مسیح سکنہ نیو کرسچین کالونی ،رفاقت شجاع ولد شجاع احمد سکنہ نتھوالہ اور دیگران نے عمران مسیح ،جان مسیح،ثمران مسیح پسران جارج مسیح ،عامر مسیح ولد ولیم مسیح سکنائے نیوکرسچین کالونی جہلم سے شراب خرید کر نوش کی جو شراب زہریلی ہونے کی وجہ سے مذکورہ چھ کس کی حالت خراب ہو گئی جو زہریلی شراب لڑ جانے کی وجہ سے جاں بحق ہو گے جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پرویز سکنہ ڈومیلی محلہ دینہ ،ذیشان ولد مظفر سکنہ سعیلہ،سمیوئیل ولد پرویز مسیح سکنہ محلہ قریشیاں کالاگجراں،زاہد اکرام سکنہ جادہ،جہلم نے بھی عمران مسیح ،جان مسیح ،ثمران مسیح اور عامر مسیح سے شراب خرید کر نوش کی تھی جو بھی شراب لڑ جانے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے تھانہ صدر پولیس نے ملزمانے عمران مسیح ،جان مسیح،ثمران مسیح پسران جارج مسیح اور عامر مسیح کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔مذکورہ ملزمان میں سے عمران مسیح اپنے ہاتھ سے تیار کردہ زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہو چکا ہے ۔جبکہ پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔
The post کرسچین کالونی میں زہریلی شراب فروخت کرنے والے چار ڈرگ ڈیلروں کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج، appeared first on JhelumGeo.com.