Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جی ٹی ایس چوک میں قائم قریشی پلازہ کی چھ دوکانوں سے نامعلوم چور نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ،محمدشہباز بٹ)قریشی پلازہ میں چوروں کی یلغار،کینٹ چوکی کے علاقہ جی ٹی ایس چوک میں قائم قریشی پلازہ کی چھ دوکانوں سے نامعلوم چور نقدی ،لیپ ٹاپ ،آئی پیڈ اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔کینٹ چوکی پولیس نے فنگر پرنٹ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے قریشی پلازہ میں قائم موبائل شاپ،موبائل فرنچائز شاپ،موٹرسائیکل شاپ سمیت دیگر دوکانوں کے تالے کاٹ کر ہزاروں رو پے نقدی ،آئی پیڈ،لیپ ٹاپ ،یو ایس بی،میمور کارڈز اور دیگر سامان چوری کر لیا نامعلوم چوروں نے شٹر کے تالے چابیوں کے ذریعے کھولے جبکہ اندر والے دروازوں کے تالے توڑے گئے۔کینٹ چوکی پولیس کے انچارج شعیب کیانی نے بتایا کہ فنگر پرنٹس حاصل کر لیے ہیں تفتیش کررہے ہیں انشاء اللہ جلد ملزمان کا سراغ لگا لیاجائیگا۔

The post جی ٹی ایس چوک میں قائم قریشی پلازہ کی چھ دوکانوں سے نامعلوم چور نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles