جہلم(چوہدری زاہد لطیف )جہلم یو سی گھرمالہ کے گاؤں ڈھوک دسوندی میں پی ٹی آئی کی انتخابی میٹنگ،پینل کے تمام امیدوار وں کی شرکت،میٹنگ کا اہتمام ڈھوک دسوندی کی معروف سماجی شخصیت باؤ زمان نے کیا،اس موقع پر اہل علاقہ نے الیکشن میں ان کا بھر پور ساتھ دینے کا وعدہ کیا،میٹنگ میں امیدوار برائے چیئرمین چوہدری محمد زمان میٹ اور امیدوار برائے وائس چیئرمین چوہدری جہانگیر حسین نکو گھرمالہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم کامیاب ہو کر اس علاقہ کے تمام مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے،اس میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری عرفان ،چوہدری منیر ڈھوکڑی،چوہدری محسن اعظم امیدوار برائے کونسلر ڈھوک منور،ایڈووکیٹ رب نواز بیگ پور امیدوار برائے کونسلر ،حاجی منیر حسین گھرمالہ، چوہدری مصطفی نون لنگر پور ،چوہدری بشارت گھرمالہ،چوہدری نصر بھٹیہ،چوہدری زمان لنگر پور، اور دیگر شامل تھے،
The post جہلم یو سی گھرمالہ کے گاؤں ڈھوک دسوندی میں پی ٹی آئی کی انتخابی میٹنگ، appeared first on جہلم جیو.