Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جشن مونن اکھاڑہ بگدر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو پرکشش انعامات دیے گئے،

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جشن مونن اکھاڑہ بگدر میں مختلف اضلاع سے پہلوانوں کی شرکت،نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے پہلوانوں کو انعامات دیے گئے تفصیلات کے مطابق جیسا کہ جہلم یو سی مونن کے مثالی گاؤں میں ان دنوں جشن مونن کی تقریبات کے سلسلہ میں اکھاڑہ بگدر اور اکھاڑہ بیل کے مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ،اس سلسلہ میں گزشتہ روز حاجی مہر محمد خان سابق ممبر ضلع کونسل کی کاوشوں سے اکھاڑہ بگدر کے مقابلے ہوئے جس میں پہلوانوں نے اس صحت مند کھیل کو فروغ دیتے ہوئے وزن اٹھایا یہ خطہ پوٹھوار کا قدیمی ثقافتی کھیل ہے،آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں مہر محمد خان ،چوہدری سعید مونن ،چوہدری شعیب سب انسپکٹر ،چوہدری محمود ،امیدوار برائے کونسلر پی ٹی آئی خان جمشید خان،امیدوار برائے وائس چیئرمین یو سی مونن پی ٹی آئی چوہدری شعیب اصغر اور دیگر نے انعامات تقسیم کیے،

 

The post جشن مونن اکھاڑہ بگدر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو پرکشش انعامات دیے گئے، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles