Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ہم اپنے قائد عمران خان کی آواز پر لبیک کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی نہیں گریز کریں گے،نبیلہ بٹ

$
0
0

جہلم ( مرزا فیاض اشرف ) 2نومبر کو جہاد کریں گے فیصلہ ہو جائے گاکہ پاکستان چوروں کا ہے یا قائد اعظم محمد علی جناح کا ہے ہم کرپٹ حکمرانوں کا سیاسی جنازہ نکال کر واپس آئیں گے حکمرانوں نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے شروع کر دےئے ہیں کہ ہم تحریک انصاف کا راستہ روکیں گے مگر ہم نے بھی یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم اپنے قائد عمران خان کی آواز پر لبیک کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی نہیں گریز کریں گے پاکستان تحریک انصا ف عوام کی فلاح و بہبود کی سوچ رکھنے والی ملک کی سب سے بڑی اور مقبول جماعت ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما شعبہ خواتین ونگ پاکستان تحریک انصاف محترمہ نبیلہ بٹ نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ہم اپنے قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان متلان کے امیاب دورے اور وکلا ء تحریک کی حمائیت پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہم انشاللہ 2نومبر کو ملتان سے خواتین کاٹھاٹھیں مارتا سمندر بہت بڑی تعداد میں اسلام آباد دھرنے میں شریک ہو گا انہوں نے کہا کہ اب حکمرانوں کو اقتدار چھوڑنا ہوگا کیونکہ عوام جاگ چکے ہیں اور قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ہم متحد ہیں اور متحد رہیں گے انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی اور ملکی دولت لوٹنے والوں کا احتساب پاکستان تحریک انصاف کا وثرن ہے خدمت کی سیاست تحریک انصاف کا منشور ہے اور ہمارا جینا مرنا پاکستان تحریک انصاف اور اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ہے

The post ہم اپنے قائد عمران خان کی آواز پر لبیک کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی نہیں گریز کریں گے،نبیلہ بٹ appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles