Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ضلع کی تمام تحصیلوں ،شہروں ،یونین کونسلز ،وارڈز سے 2نو مبر کو جیا لو ں کے لشکر اسلام آباد پہنچیں گے،چوہدری زاہد

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ) ضلع کی تمام تحصیلوں ،شہروں ،یونین کونسلز ،وارڈز سے 2نو مبر کو جیا لو ں کے لشکر اسلام آباد پہنچیں گے ہم آنے والی نسل کو اس چور کرپٹ اورمنظم مافیا سے چھٹکارا دلاناچاہتے مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے تحصیل سٹی کے صدور،جنرل سیکرٹریز۔عہدے داران کی2نومبر کے حوالے سے میٹنگ پاکستان تحریک انصا ف کے ضلعی صدر چو ہدری زاہد اختر آف رانجھا میرا نے کہا کہ اسلام آباد میں ہمارا احتجاج پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے ہے ہم آنے والی نسل کو اس چور کرپٹ اورمنظم مافیا سے چھٹکارا دلاناچاہتے ہیں ضلع کی تمام تحصیلوں ،شہروں ،یونین کونسلز ،وارڈز سے 2نو مبر کو جیا لو ں کے لشکر عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہو ئے اسلام آباد پہنچے گے اور یہ دن تبدیلی کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۔اب وقت آگیا ہے کہ اب تخت اچھالے جائیں اب تاج گرائے جائیں گے یہ بھو کا شیر عوام کو نوچ نوچ کر کھا گیاہے ان خیالات اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی کے تحصیل سٹی کے صدور،جنرل سیکرٹریز۔عہدے داران کی2نومبر کے حوالے سے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری سکندر حیات ،راجہ یاور کمال ،چوہدری ظفر حسین ،چوہدری رضا اشرف کیپری ،ملک نثار ،راجہ فیصل مہدی سمیت دیگر کارکنان اور عہدے داران موجود تھے میٹنگ میں ہر یونین کونسل ،ہر وارڈ کومتحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔چوہدری زاہد اختر نے کہاکہ یہ جنگ عمران خان کی جنگ نہیں ہے ہر پاکستان شہری کی جنگ ہے یہ چوروں لٹیروں کرپٹ مافیاکے خلاف جنگ ہے اس میں ہربندے کو شرکت کرنا چائیے جو پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتا ہے ۔

The post ضلع کی تمام تحصیلوں ،شہروں ،یونین کونسلز ،وارڈز سے 2نو مبر کو جیا لو ں کے لشکر اسلام آباد پہنچیں گے،چوہدری زاہد appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles