جہلم(وسیم تبریز)جماعۃالدعوۃ جہلم کی مسجد اقصیٰ میں خطبہ جمعہ میں تقریر کرتے ہوئے محمد ندیم مسؤل ایف آئی ایف گجرات نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے لیکن ا س کے باوجود ہم اغیار کے قانون کو اپنائے بیٹھے ہیں ،اور اسے جمہوریت کہتے ہیں ،حالانکہ اسلام میں جمہوریت نام کی چڑیا کا دور دور تک نام نہیں بلکہ اس کے بدلے خلافت ہے کہ اللہ کے قوانین کو اللہ کی سر زمین پر نافذ کرنا ہے جبکہ جمہوریت میں عوام کی حکومت ،عوام کی طاقت وغیرہ جیسے خرافات شامل ہیں ،اسلام میں جب تک خلافت کا نظام رہا مسلمانوں نے ترقی اور عروج دیکھا ،اور جب مسلمان خلافت سے ہٹ گئے ،تو ان کا یہ حال ہو ا کہ انکی پہچان ہی ختم ہوگئی دنیا پر حکومت کرنے والا مسلمان اغیار کا محتاج ہو گیا ،یہ مساوات یہ جمہوریت ،یہ سب اغیار کی بنائے قوانین ہیں ،اور ہم اسی پر خوش ہیں ،اور الفاظ کی ہیرا پھیری سے دل کو سکون دیئے ہوئے ہیں،جبکہ یہ زمین اللہ تعالیٰ کے اور وہی حاکم ہے اور یہاں صرف اللہ کے بنائے قوانین لاگو ہوں گے،نہ کہ انکے جو کہ مادر پدر آذاد ہیں ،جنکا اپنا نظام زندگی اس قدر مفلوج ہے کہ انہیں اپنے رشتوں کے تقدس کا خیال نہیں ،حیاء نام کی چیز نہیں ،وہ ہمیں تعلیم دیتے اور ہماری پاکیزہ تعلیم کو فرسودہ کہتے ہیں اور ہمارے مغرب زدہ معاشرے کے متاثرہ لوگ انکی تعلیم کو آئیدیل کہتے ہیں یہی وہی لوگ ہیں جن انہی کی اولادیں انہیں چھوڑ کر بیرون ملک چلی جاتی ہیں اور یہ پھر پچھتاتے ہیں ،کہ کاش ہم انہیں دین کی تعلیم دیتے کم ازکم یہ انسان تو بنتے اور رشتوں کے تقدس کا خیال رکھتے،
The post محمد ندیم مسؤل ایف آئی ایف گجرات نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے appeared first on جہلم جیو.