پائی خیل(نامہ نگار)پائی خیل ،داؤدخیل کے طلباء و طالبات کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے درپیش مسائل تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلباء وطالبات اوران کے والدین نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ اسکندرآبادضلع میانوالی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کاامتحانی سنٹرقائم کیاجائے ۔کیونکہ گرمیوں اورسردیوں میں پیپرکے شروع ہونے کاوقت2بجے اورختم ہونے کاوقت 5بجے ہوتاہے ۔جس سے گرمیوں میں شدیدگرمی کے وقت طلباء وطالبات کوگھرسے12بجے نکلناپڑتاہے ۔چونکہ سردیوں میں سورج سواپانج بجے غروب ہوجاتاہے اورپیپرکے ختم ہونے کاوقت بھی شام5بجے ہوتاہے ۔جس سے اسکندرآباد،گلن خیل،پکی شاہ مردان،بخارا، نہرکالونی، داؤدخیل،ٹھٹھی شریف،ڈھیرامیدعلی شاہ،جانوخیل،پائی خیل ،کوٹ بیلیاں،محمدیاروالہ ،مقرب والہ،شمی والہ ،بخشے خیل والہ ،بستی گل محمدشاہ کے طلباء وطالبات کوشام کے وقت ٹرانسپورٹ کے وجہ سے شدیدپریشانی کاسامناکرناپڑتاہے ۔طلباء و طالبات کے والدین اور عوامی وسماجی حلقوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میانوالی کے ریجنل ڈائریکٹرسے پرزورمطالبہ کیاہے کہ اسکندرآبادمیں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کاامتحانی سنٹرقائم کرکے طلباء وطالبات کی پریشانی کاازالہ کیاجائے ۔
The post پائی خیل ،داؤدخیل کے طلباء و طالبات کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے درپیش مسائل appeared first on JhelumGeo.com.