Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

تھانہ لِلہ پولیس کی کاروائی ،5 افراد سے آدھا کلو سے زائد چرس برآمد

$
0
0

پنڈدادنخان(سکندر گوندل سے )تھانہ لِلہ پولیس کی کاروائی ،5 افراد سے آدھا کلو سے زائد چرس برآمد ،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لِلہ راجہ طارق بن عبدالعزیز نے نفری کے ہمراہ مائن روڈ پر دوران گشت چیکنگ کرتے ہوئے کریم اللہ پٹھان سکنہ چواسیدن شاہ،فضل ربی سکنہ چواسیدن شاہ ،ملک ذیشان عباس سکنہ کھیوڑہ اور عبدالغفور ،مقبول احمد ساکنائے شاہ پور سے آدھا کلو سے زائدچرس برآمد کر کے دفعہ 9B کے تحت الگ الگ 5مقدمات درج کر لئے ہے۔ ایس ایچ او طارق بن عبدالعزیز نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کی حدود میں منشیات فروشوں اور استعمال کرنے والوں کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیں گے۔اس حوالہ سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی منفی سرگرمیوں کے حامل افراد کے سفارشیوں کو بھی حوالات کی سیر کرنا ہو گی۔

The post تھانہ لِلہ پولیس کی کاروائی ،5 افراد سے آدھا کلو سے زائد چرس برآمد appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles