Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ہل ڈھولومیں گزشتہ ایک ہفتہ سے کوئی بھی ٹیچر نہ ہونے سے بچوں کی تعلیم پر منفی اثرات

$
0
0

مری(عثما ن علی سے) اہلیان ہل ڈھولو وسیم عباسی،بچوں کے والدین اور دیگر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ہل ڈھولومیں گزشتہ ایک ہفتہ سے کوئی بھی ٹیچر نہ ہونے سے بچوں کی تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں بچے روزانہ صبح سکول تو جاتے ہیں لیکن ٹیچر نہ ہونے سے وہ دن بھر ٹیچر کا انتظار کرنے کے بعد اپنے گھروں کو بغیر تعلیم حاصل کئے لوٹ جاتے ہیں جس سے ان کا مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ ہے ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ سکول میں ایک ٹیچر تعینات کی گئی تھی لیکن اب اس نے اپنا تبادلہ کرالیا ہے جس کی وجہ سے اب سکول میں پڑھانے کیلئے کوئی بھی ٹیچر نہ ہے جس سے والدین اور اہل علاقہ کو بچوں کے مستقبل کی شدید پریشانی ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف ،صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور،وزیر تعلیم پنجاب اور متعلقہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ٹیچر کی فوری تعیناتی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

The post گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ہل ڈھولومیں گزشتہ ایک ہفتہ سے کوئی بھی ٹیچر نہ ہونے سے بچوں کی تعلیم پر منفی اثرات appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles