مری(عثما ن علی سے) مسلم لیگ ن ایک جمہوری پارٹی ہے انٹرا پارٹی الیکشن کراکر قائد میاں محمد نواز شریف نے بہترین جمہوری روایات کوقائم کیاانٹرا پارٹی الیکشن میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ ن کادوبارہ صدر منتخب ہونا پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کا ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،جنرل سیکرٹری حق نواز عباسی،مری سٹی ن لیگ کے صدر راجہ احسان نواز،سابق سٹی نائب ناظم مری مرزا سہیل بیگ،لیگی رہنماء معین الحق،لیبر ونگ ن تحصیل مری کے صدر غالب بشیر عباسی،جنرل سیکرٹری عبدالوحید عباسی،سینئر نائب صد رشاہد آفتاب عباسی،سیکر ٹری نشرواشاعت ہارون مقیم عباسی،منیر عباسی،عارف عبداللہ،طاہر حمید،بابر قریشی اور دیگرنے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو بلا مقابلہ مسلم لیگ ن پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونا میاں محمدنواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتما د کا اظہار ہے ان کی پاکستان کی ترقی ،خوشحالی،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کی گئی کاوشیں قابل تحسین ہیں سی پیک منصوبہ بھی میاں محمد نوا زشریف کی کاوشوں سے ہی شروع ہوا ہے ان کی قیادت میں ہی پایہ تکمیل پائیگااوراس کی تکمیل سے پاکستان میں خوشحالی اورمعاشی انقلاب برپا ہوگا قائدین اور کارکنوں نے اس موقع پر میاں محمد نوا زشریف کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی اور اللہ تعالیٰ سے ان کی صحت، تندرستی ،طویل زندگی اور پاکستان کی خدمت کرنے کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔
The post وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا صدر منتخب ہونا پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کا ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار ہے appeared first on JhelumGeo.com.