Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم نے روہتاس روڈ پر واٹرفلٹریشن پلانٹ کیلئے جگہ کی تلاش کے حوالے سے اخبار کی خبر پر ایکشن،

$
0
0
جہلم(محمداشتیاق پال)رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم نے روہتاس روڈ پر واٹرفلٹریشن پلانٹ کیلئے جگہ کی تلاش کے حوالے سے اخبار کی خبر پر ایکشن،چوہدری خادم حسین ممبر قومی اسمبلی اور اس کی فیملی نے روہتاس روڈ پر لگائے جانے والے فلٹریشن پلانٹ کیلئے قیمتی اراضی رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے حوالے کر دی،جگہ کی نشاندہی ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 62چوہدری خادم حسین نے اپنے دست مبارک سے کی،طارق مغل چیئرمین ،چوہدری محمد صابر صدر و ممبران رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کا چوہدری خادم حسین ایم این اے،چوہدری ندیم خادم سابق ایم پی اے اور ان کی فیملی کا شکریہ ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کے واٹرفلٹریشن پلانٹ کے سلسلہ میں روہتاس روڈ کیلئے جگہ کی اشد ضرورت تھی اخبار میں خبر شائع ہونے کے بعد چوہدری خادم حسین ممبر قومی اسمبلی اور اس کی فیملی نے رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لیے روہتاس روڈ برلب سڑک زمین کا عطیہ کیا۔اس موقع پر ایم این اے چوہدری خادم حسین نے کہا کہ میں اور میرا خاندان رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کیلئے ہر موقع پر حاضر ہیں کیونکہ یہ جس بہتر انداز میں انسانی خدمت کر رہے ہیں وہ آپ سب لوگوں پر عیاں ہے میں اور میرے خاندان کیلئے اعزاز کی بات ہے کہ ہم رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

The post رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم نے روہتاس روڈ پر واٹرفلٹریشن پلانٹ کیلئے جگہ کی تلاش کے حوالے سے اخبار کی خبر پر ایکشن، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles