Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

محکمہ تعلقات عامہ جہلم کے زیر اہتمام اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)محکمہ تعلقات عامہ جہلم کے زیر اہتمام اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کروایا گیا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان احمد سندھو نے کی اس موقع پر مختلف مسالک کے اکابرین ، علمائے کرام ، سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان احمدسندھو نے کہا کہ اسلام اپنے پیروکاروں کو اتحاد و اتفاق کا درس دیتا ہے نبی کریم ﷺ نے اپنی تعلیمات کے ذریعے مختلف رنگ و نسل کے مسلمانوں کو واحدت کی لڑی میں پرو دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں مسلمانوں کو تفرقہ بازی سے منع کیا ہے اور باہم اتحاد کی تعلیم دی ہے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نے کہا کہ موجودہ دورہ میں ہر پاکستانی پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک و قوم کے اجتماعی مفاد میں اتحاد بین المسلمین کی لڑی میں شامل ہو جائے انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ہمیں اپنے کردار و افعال سے تفرقہ بازی اور نفرتیں پیدا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز علمائے کرا م نے کہا کہ تفرقہ بازی اسلامی عقائد کے سراسر منافتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد و رواداری کو فروغ دے کر وطن عزیز کو مضبوط اور پاکستان کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے ۔ اس موقع پر صدر پریس کلب جہلم چودری عابد محمود،نائب صدرجہلم پریس کلب عبدالغفور بٹ، جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب ریاض گوندل، جہلم پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کے علاوہ قاری عبدلباسط، حافظ شہزاد قمر، حافظ عبدلقمر،مسعود الحسن گیلانی موجود تھے۔

The post محکمہ تعلقات عامہ جہلم کے زیر اہتمام اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles