جہلم(مرزا جویر اقبال،محمدوقاراحمدجنجوعہ)پاکستان گروپ آف جرنلسٹ کے مرکزی صدر پر قاتلانہ حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،یہ حملہ کھلم کھلا دہشت گردی اور بزدلانہ اقدام ہے،ان خیالات کااظہار جہلم کے معروف نوجوان صحافی فیصل راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب اور تمام جہلم کی صحافتی تنظیمیں اس حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے کیونکہ یہ آزاد صحافت پر حملہ ہے اور صحافتی برادری پاکستان گروپ آف جرنلسٹ کے مرکزی صدر کاشف بشیر خان کے ساتھ ہے وہ تنہا نہیں ہم ڈٹ کر ان عناصر کا مقابلہ کریں گے جو وطن عزیز کی سلامتی اور بقاء کے خلاف سرگرم ہیں ،ہم ان دہشت گرد عناصر سے ڈرنے والے نہیں اپنی صحافتی ذمہ داری کو ملکی مفاد کے مطابق بروئے کار لاتے رہیں گے اور اگر چند روز تک کاشف بشیر خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو جہلم میں احتجاج کا سلسلہ شروع کریں گے۔
The post پاکستان گروپ آف جرنلسٹ کے مرکزی صدر پر قاتلانہ حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں،راجہ فیصل محمود appeared first on جہلم جیو.