جہلم(عبدالغفور بٹ)لائن ارشد محمود کوجہلم چیمبر آف کامرس کا صدر بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں،ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2لیڈر آف دی ایئر میڈم لائن ستارا سطوت نے صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لائن ارشد محمود سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں کہ ان کی صدارت میں چیمبر کے ممبران میں اضافہ ہوگا،اور جہلم کے ایکسپورٹر میں تیزی آئیگی اور وہ وقت دور نہیں جب سوئی گیس کی فراہمی کے بعد انڈسٹریل سٹیٹ جہلم صحیح معنوں میں روزگار کا سب سے بڑا ماڈل ثابت ہوگئی،لائن میڈم ستارا سطوت نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہوتی ہے کہ جب ہمارے لائن گروپ کے ممبران میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا بھر پور موقع ملتا ہے جس سے ملکی ترقی میں اضافے کے امکان روشن ہو رہے ہیں ،آخر میں ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2لیڈر آف دی ایئر میڈم لائن ستارا سطوت نے کہا کہ ضلع جہلم جو پاکستان بھر میں لٹریسی ریٹ کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے اس میں پڑھی لکھی خواتین کیلئے چیمبر کی رکنیت حاصل کر کے ایکسپورٹ کے بزنس میں بڑی جلدی اپنی مارکیٹ بنا سکتی ہیں،خصوصا ایمبرائیڈی اور برائیڈل گارمنٹس میں ایکسپورٹ کی کوالٹی بہتر ہونے پر دنیا جہان میں مارکیٹ بنا سکتی ہیں۔جس سے نہ صرف جہلم میں ترقی ہو گئی بلکہ پاکستانی زرمبادلہ بڑھنے کے امکانات بڑھ جائیں گے،
The post لائن ارشد محمود کوجہلم چیمبر آف کامرس کا صدر بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں،میڈم لائن ستارا سطوت appeared first on جہلم جیو.