Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور انڈین چینلز کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور انڈین چینلز کے مکمل بائیکاٹ اور انڈین دش کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ،کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے چیئرمین رضا میر ،صدر چوہدری بابر ،جنرل سیکرٹری ملک بوستان نے اظہار یکجہتی ریلی کی قیادت کی ریلی جادہ چوک سے شروع ہو کر میجر اکرم شہید یادگار شاندار چوک پہنچی تو ریلی کے شرکاء نے انڈین چینلز بند کرنے ،پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور مارکیٹ میں انڈین ڈش اور ریسور کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کیا اس موقع پر مقررین چوہدری بابر ،ملک بوستان ،ملک عدنان ،رضا میر ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں جنرل راحیل شریف کی ایک کال پر ہمارے خون کا آخری قطرہ تک ملک پاکستان کی حفاظت کیلئے امانت ہے ہم پیمرا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر قانونی طورپر انڈین ڈش اور ڈش ریسور کی فروخت پر فوری پابندی عائد کی جائے ہم نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے انڈین چینلز کامکمل بائیکاٹ کر دیا ہے۔اس ریلی میں تحصیل پنڈدادنخان،تحصیل جہلم،تحصیل سوہاوہ،تحصیل دینہ کے علاوہ معززین شہر پاک فوج کے غازیوں ودیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کو اپنے طور پر بھی انڈین ہندؤں ڈراموں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔کیبل آپریٹروں نے پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

The post کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن ضلع جہلم کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور انڈین چینلز کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles