مری(عثمان علی سے) تحصیل مری میں محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹس اور انسپکٹر کو موٹر سائیکلیں فراہم محکمہ زراعت کو حکومت پنجاب کی جانب سے عملے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 16 موٹر سائیکلیں کی چابیاں محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ اور زراعت انسپکٹر کے حوالے کی گئیں تقریب میں چےئرمین یونین کونسل انگوری راجہ محمد قذافی ،وائس چےئرمین یونین کونسل دیول مشتاق عباسی،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع مری محمد ایاز نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت محمد ایاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت بارانی علاقوں میں کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے راجہ محمد قذافی نے کہا کہ حکومت پنجاب نے وزیر اعظم کے کسان پیکج کے اثرات کو دور دراز دیہی علاقوں میں چھوٹے کسانوں کی دہلیز تک رسائی کو آسان بنا دیا ہے ،ہمایوں مشتاق عباسی نے فیلڈ اسسٹنٹ پر زور دیا کہ وہ ا ب کسان کی خدمت کو زندگی کا مقصد بنا کردن رات ایک کردیں تاکہ کسان پیکج کے ثمرات تحصیل بھر میں بھی نظر آئیں۔
The post تحصیل مری میں محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹس اور انسپکٹر کو موٹر سائیکلیں فراہم appeared first on جہلم جیو.