مری(عثمان علی سے)وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی چیف انجینئر سوئی گیس اسلام آباد مری پہنچ گئے مری سوئی گیس عملے کو میرٹ پر کام کرنے کی ہدایت کرپشن کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا دفترمیں آنے والے تما م لوگوں کی عزت نفس کو بحال رکھا جائے ڈپٹی چیف انجینئر سوئی گیس اسلام آباد نعیم ظفر عباسی کی مری کے فوکل پرسن سے گیس عملے اور افسران کی موجودگی میں گفتگو انہوں نے کہا کہ میرٹ لسٹ کے مطابق گیس کنکشن دئیے جائیں سروس لائنیں اور دیگر معاملات میں فوکل پرسن کی مشاورت سے کام کیا جائے کسی بھی کرپشن کی شکایت پر عملے کو نوکری سے خارج کردیا جائیگا صارفین اور عوام بھی مٹھائی کے نام پر رشوت دینے سے گریزکریں اس طرح کے عمل سے رشوت لینے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے محکمہ انہیں کام کرنے کے عوض بھاری تنخواہیں دیتا ہے جس کا مقرر کردہ تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوتا وہ نوکری چھوڑ کر کوئی اور کام کریں لیکن رشوت لیکر پورے محکمے اور وزار ت کیلئے بدنامی کا باعث اسے کسی صورت نہیں بننے دیا جائیگا عملہ 8 بجے سے شام 5 بجے تک تک ڈیوٹی اوقات میں صرف محکمانہ کام کرے اور افسران بھی دفتر میں اپنی حاضری یقینی بنائیں اس اہم نوعیت کے اجلاس میں کے اجلاس میں انچارج سوئی گیس مری معید عباسی ،فوکل پرسن طاہر حمید ،نائب صدر مری پریس کلب طفیل عباسی ،یعقوب بٹ،جنرل سیکرٹری لیبر ونگ ن عبدالوحید عباسی،شکیل عباسی،اجمل عباسی اور مصطفےٰ عباسی بھی موجود تھے اجلاس میں 3 اکتوبر سے سروس لائین شیڈول بھی جاری کیا گیا جسکے مطابق پیر چٹہ موڑ،منگل سانٹھی،بدھ بسوٹی و چوانہ،جمعرات بانسرہ گلی اور جمعہ کو محلہ مرکز میں ٹیمیں جاکر سروس لائین نصب کریگی ۔
The post ڈپٹی چیف انجینئر سوئی گیس اسلام آباد مری پہنچ گئے appeared first on جہلم جیو.