Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

چین میں31 انگلیوں والے بچے کی پیدائش

$
0
0

ننگبو:: چین میں پیدا ہونے والے ایک بچے کےہاتھوں اور پیروں میں کل 31 انگوٹھے اور انگلیاں ہیں جنہیں جراحی کے بعد کم کیا جائے گا جب کہ اسپتال انتظامیہ نے بچے کے طویل آپریشن کے اخراجات معاف کردیئے ہیں۔

اس ضمن میں شیرخوار بچے کی ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بچے کے ہاتھ اور پیروں پر غیرمعمولی طور پر انگلیاں اور انگوٹھے زیادہ ہیں۔ ویڈیو میں بچے کے 31 انگلیاں اور انگوٹھے نمایاں ہیں۔

بچے کے والدین نے بتایا کہ وہ اس کی سرجری پر اُٹھنے والے اخراجات سے پریشان تھے اور کسی اسپتال سے رابطہ نہ کرنے کی وجہ بھی یہی ہے۔ لیکن اسپتال انتظامیہ نے نہ صرف بچے کی ساری فیس معاف کردی ہے بلکہ 16 سال تک اس کے چیک اپ اور نگہداشت کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہےکہ سرجری کے کئی مراحل ہیں جو وقفے وقفے سے کئی ماہ سے کئی سال بعد کئے جائیں گے اور اس دوران بچے کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

The post چین میں31 انگلیوں والے بچے کی پیدائش appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles