جہلم(سید جاوید رضوی)مہاراج اے جنگ ایٹم دی اے ،جنگ رہی نہیں اب توپڑیاں دی ،ان خیالا ت کا اظہار ممتاز سماجی رہنما ایکس سروس مین سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری عبدالغفور چوہان نے مودی سرکار کے للکارنے کے جواب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جنگ دیکھی ہے کہ ان کو علم ہے کہ کتنی ہولناک اور خطرناک ہوتی ہے،جب لاشوں نے تمام راستوں کو بند کیا ہوتا تھا اور اپنوں کی لاشوں کو سمیٹنے کا وقت بھی بمباری نہیں دیتی تھی مگر آج جو جنگ ہے اس کا کوئی بارڈر نہیں ،نہ بارڈر والے محفوظ ہیں نہ گھر والے محفوظ ہیں ،میزائل نہ جانے کہاں کہاں تک مارکرتے ہیں ۔بھارت کے بزدلو تم کو پہلی دو جنگیں بھول گئیں جب 1965میں 17دن تک جنگ چلی تو نہ صرف اسلحہ ختم ہو گیا بلکہ تمہارا فوجیوں کا حوصلہ بھی دم توڑ گیا ،اور دنیا کے بڑے بڑے ملکوں سے صلع کی چارہ جوئی کرکے تا شقند میں معاہدہ امن کیا جس کو تم اب پھر دعوت دے رہے ہو مگر شائد تمہار ی شامت آگئی ہے اب تم کو بھاگنے نہیں دیں گے ،بلکہ کشمیر کی آزدی تک تمہاری مرمت کرتے ہیں گے ،آخر میں ممتاز سماجی رہنما عبدالغفور چوہان نے کہا کہ ایکس سروس مین سوسائٹی بھی اپنے اسلحہ کو ریڈی کر رہے ہیں تاکہ ہندؤں سے دو دو ہاتھ کر کے دم لیں گے اور جیت ان شااللہ ہماری ہو گی۔
The post مہاراج اے جنگ ایٹم دی اے ،جنگ رہی نہیں اب توپڑیاں دی،عبدالغفور چوہان appeared first on جہلم جیو.