Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سرجن ڈاکٹر شبیر اختر شاہ کو عوامی حلقوں کا خراج تحسین ،آپریشن میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم سے سبقت لے گے

$
0
0
سوہاوہ ( نمائندہ جہلم جیو ) سرجن ڈاکٹر شبیر اختر شاہ کو عوامی حلقوں کا خراج تحسین ،آپریشن میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم سے سبقت لے گے تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ میںآپریشن کے شعبہ میں سرجن ڈاکٹر شبیر اختر شاہ کی ہمیشہ کی طرح اس بار بھی خدمات قابل تحسین ہیں ، سہولیات کے فقدان کے باوجود سرجن شبیر اختر مریضوں کے لئے ہمیشہ مسیحا ثابت ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ میں روزانہ دس سے پندرہ آپریشن کرنے والے سرجن عوام دوست اور مسیحا ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی ملن سار اور درد رکھنے والے انسان بھی ہیں عوامی حلقے سرجن ڈاکٹر شبیر اختر کے ریٹائر ہونے کی خبر سے کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ سرجن شبیر اختر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے وہ روزانہ ہفتہ میں دو دن تیس سے پینتیس آپریشن کر رہے ہیں جو تعداد ڈی ایچ کیو سے بہت زیادہ ہے اگر بیہوشگی والے ڈاکٹر ہفتہ کو بھی دستیاب ہوں تو یہ تعداد پچاس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے عوامی حلقوں نے ریٹائرمنٹ سے قبل سرجن ڈاکٹر شبیر اختر کی خدمات کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ابھی اپنی سروس کو جاری رکھیں اور اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں ۔عومی حلقوں نے ڈی سی او جہلم اور سیکرٹری ہیلتھ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرجن ڈاکٹر شبیر اختر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد سے نوازیں

The post سرجن ڈاکٹر شبیر اختر شاہ کو عوامی حلقوں کا خراج تحسین ،آپریشن میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم سے سبقت لے گے appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles