Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

محکمہ ماحولیات جہلم کے افسران اور معاےئنہ ٹیم نے کام نہ کرنے کی قسم ٹھان لی

$
0
0

جہلم ( اشتیاق پال)محکمہ ماحولیات جہلم کے افسران اور معاےئنہ ٹیم نے کام نہ کرنے کی قسم ٹھان لی ضلع بھر میں آلودگی ان کیلئے آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل کے مترادف ہے، انڈسٹریل ایریا میں عوام کو ڈرانے دھمکانے، خدمت خاطر تک محدود ، جہلم شہر کے دل شاندار چوک فورک لفٹر کے دھواں نے پیدل اور موٹر سائیکل سواروں کا جینا محال کر دیا ٹریفک پولیس جہلم اور محکمہ ماحولیات کی روایتی بے حسی پر عوام ماتم کناں، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر شاندار چوک سول لائن ریلوئے روڈ نیا بازار چوک مینبازر چول تحصیل روڈ چوک مسجد گنبد والی اور چوک اہلحدیث میں جہاں عوام غلط گاڑیا پارک کرتی ہیں ان گاڑیوں کوفورک لفٹر اٹھا کر لے جاتا ہے اور جرمانہ وصول کرنے کے بعد گاڑی واپس کی جاتی ہے یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ جب یہی فورک لفٹر غلط پارکنگ پر گاڑی اٹھاتا ہے اس وقت فورک لفٹر اتنا شدید دھواں چھوڑتا ہے اور سارے راستے پیدل چلنے والوں موٹر سائیکل سواروں کو سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے اس موقعہ پر ٹریفک پولیس جو دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے چالان کرتے ہیں وہی ٹریفک پولیس افسران خاموش تماشائی بنے کھڑے نطارے کرتے رہتے ہیں اور محکمہ ماحولیات کے ڈسٹرکٹ آفیسر یا فیلڈ ورکرز ادھر دھیاں نہیں کرتے ۔ ٹریفک پولیس ٹھیکیدار فول لفٹر سے کیا ڈیل ہے یا ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات کی خاموزی بھی ایک لمحہ فکریہ سے کم نہیں عوام نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ دھواں چھوڑتے بے شطر مہار فوک لفٹر ڈرائیور اور انچارج کا چالان کیا جائے اور فوک لفٹر کی مرمت تک اسے کام سے روکا جائے تاکہ ماحولتای آلودگی سے عوام بچ سکیں۔

The post محکمہ ماحولیات جہلم کے افسران اور معاےئنہ ٹیم نے کام نہ کرنے کی قسم ٹھان لی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles