Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے چیرمین راجہ ندیم نواز ، وائس چیرمین راجہ وقار رشید نے کامیابی حاصل کر لی

$
0
0
پوران( ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) یونین کونسل پوران میں چیرمین ، وائس چیرمین پاکستان تحریک انصاف کامیاب سرائے عالمگیر کی یونین کونسل پوران سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے چیرمین راجہ ندیم نواز ، وائس چیرمین راجہ وقار رشید آف فتح پور نے کامیابی حاصل کر لی ہے، اہلیانِ یونین کونسل پوران کے سیاسی سماجی اور رفاحی شخصیات نے راجہ ندیم نواز اور راجہ وقار رشید کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے، ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران سے پاکستان تحریک انصاف جہلم کے راہنما و پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 63 محمود مرزا جہلمی نے یونین کونسل پوران سے چیرمین شپ پر کامیابی حاصل کرنے والے راجہ ندیم نوازآف پوران اور وائس چیرمین راجہ وقار رشید کو مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات دئیے ہیں۔ راجہ ندیم نواز نے اپنے بیان میں اپنے ووٹروں، سپورٹروں ، اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا اللہ نے موقع دیا ہے میں انشااللہ بلاتفریق آپ لوگوں کا کام کر کے فخر محسوص کروں گا،

 

The post پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار برائے چیرمین راجہ ندیم نواز ، وائس چیرمین راجہ وقار رشید نے کامیابی حاصل کر لی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles