جہلم(ڈیسک نیوز)ای ڈی او زراعت ڈاکٹر فضل محمودالحسن نے کہاہے کہ قربانی کے جانور کی کھال کو گرمی ، دھوپ اور بارش سے بچائیں اور کھال کو پلاسٹک کے بیگ میں ہر گز نہ ڈالیں کیونکہ لاپروائی سے کھال ضائع ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کوشش کریں کہ کھال کے اندر نمک لگا دیں اور قصائی کو پابندی کریں کہ کھال پر کوئی کٹ نہ آئے کیونکہ اس سے کھال ضائع ہو سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مویشی منڈیوں کا دورہ کرتے ہوئے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ای ڈی او زراعت ڈاکٹر فضل محمود الحسن نے کہاکہ منڈیوں میں آتے ہوئے پوری آستین والے ، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں ، ہاتھوں پر دستانے اور پیروں پر جرابیں ضرور چڑھائیں کیونکہ اس سے وہ کانگو پھیلانے والے چچڑ وں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جسم کے ننگے حصوں پر مچھر اور چچڑ بگاؤ لوشن لگائیں اور مویشی منڈی سے واپسی پر فوری طور پر نہائیں ۔ انہوں نے کہاکہ گہرے رنگ کے چچڑ مویشیوں کے کانوں کے پیچھے ہوتے ہیں لہذا توجہ دیں اور ہاتھوں پر دستانے پہن کر چچڑوں کا معائنہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ قربانی کے جانور کو صاف ستھری جگہ پر رکھیں اور جس جگہ جانور ہوں وہاں چونا ضرور پھلائیں۔
The post قربانی کے جانور کی کھال کو گرمی ، دھوپ اور بارش سے بچائیں،ڈاکٹر فضل محمود الحسن appeared first on جہلم جیو.