Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پی ٹی آئی کے کارکنوں پر جرمانے اور پرچے برداشت نہیں کرینگے ،چوہدری فواد حسین

$
0
0
للِہ ( نور چغتائی سے )آئی سی آئی ،پی ایم ڈی سی و دیگر انڈسٹریزعلاقے میں بڑی بڑی صنعتیں ہیں لیکن انہوں نے اس علاقے کی کوئی خدمت نہیں کی عوام کو پلوشن دیتے ہیں ترقی کے لیے ادارے بھی بناومگر 33 فیصدملازمتیں اس حلقہ کے لوگوں کا حق ہے میں وہ حق اس علاقے کو دلوا کر رہوں گا چوآسیدن شاہ اور کلر کہار کو واپس لینے کے لیے کورٹ جاوں گا 85 کی غلط تقسیم نے علاقے کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے پنڈدادنخان اور جہلم میں سیکرٹریٹ بنادی ہیں لوگ اپنے مسائل ہم سے شیئر کریں حل کے لیے اپنی تمام کوششیں کروں گا تحصیل پنڈدادنخان کے پانی کے مسائل کے لیے بڑی این جی اوز سے فنڈز لے کر پانی کا مسئلہ حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار ایم این اے چوہدری فواد حسین نے تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی شکست معنی نہیں رکھتی خدمت کریں گے حلقہ کے عوام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے تمام ٹاوٗن سے جیتے ہیں مسلم لیگ ن والے عوام کی خدمت کریں انتقامی سیاست نہ کرے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر جرمانے اور پرچے برداشت نہیں کرینگے اگر ہمارے کارکنوں کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ہم بھی میدان میں آنے پر مجبور ہونگے میں نے الیکشن خدمت کے لیے لڑا جیت کر بھی عوام کی خدمت کرنی تھی اور ہار کر بھی خدمت کرینگے ن لیگ حکومت سے اپنے حصے کے پیسے مانگیں 25 ارب روپے جہلم کے بنتے ہیں لیکن ہمارے نمائندوں نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے تحصیل پنڈدادنخان کے نوجوان نسل ہاتھوں میں ڈگریاں لیے نوکریوں کے لیے جگہ جگہ پھر رہے ہیں مگر اس حلقے کی انڈسٹریز والے اس حلقے کی عوام کو ترجیح دینے کی بجائے دوسرے شہروں کے نوجوانوں کو ترجیح دے رہے ہیں اس حلقے کی عوام کو تمام انڈسٹریز نے ان کا حق دینا ہو گا ہمارے حلقے میں بہت بڑی بڑی انڈسٹریز ہیں پاکستان ٹوبیکو،آئی سی آئی،پی ایم ڈی سی،پائیدار سیمنٹ غریبوال ،ڈنڈوت سیمنٹ اور جو ادارے ہیں انھوں نے علاقے کی کوئی خدمت نہیں کی یہ ادارے عوام کو پلوشن دیتے ہیں ترقی کے لیے ادارے بناو مگر جب ملازمتیں دینے کا وقت آئے تو دوسرے شہروں کے لوگوں کو دی جائیں یہ اس حلقے کی عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اس حلقے کی عوام کو 33 فیصد ملازمتیں دینا ان اداروں کا حق ہے مگر یہ ادارے حلقے کی عوام کو حق نہیں دے رہے انشاء اللہ میں اس حلقے کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑوں گا اس حلقے کی عوام کو حق دلوا کر رہوں گا چوآسیدن شاہ اور کلر کہار کو واپس لینے کے لیے کورٹ جاوں گا 85 کی غلط تقسیم نے علاقے کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔

The post پی ٹی آئی کے کارکنوں پر جرمانے اور پرچے برداشت نہیں کرینگے ،چوہدری فواد حسین appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles