جہلم( چوہدری عابد محمود +افتخار الحق،مرزا جویر اقبال) جہلم سمیت راولپنڈی ریجن کی 6 جیلوں میں فلٹریشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ صوبائی حکومت کی جانب سے فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کیلئے14ملین کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ،پینے کا صاف پانی میسر نہ ہونے کے باعث قیدی جا ن لیوا بیماریوں میں مبتلا ہو رہے تھے ۔تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم سمیت راولپنڈی ریجن کی6 جیلوں میں ہیپا ٹائٹس سی اور دیگر خطرناک بیماریاں پھیلنے لگیں جس کے باعث ان جیلوں میں بڑے فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے جیلوں میں فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کیلئے 14ملین کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔جیل ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جہلم سمیت راولپنڈی ریجن اور صوبہ پنجاب کی 32 جیلوں میں پینے کا صاف پانی میسر نہ ہونے سے قیدیوں میں ہیپا ٹا ئٹس سی اور دیگر جان لیوا بیماریاں پھیل رہی ہیں اس صورتحا ل پر جہلم سمیت راولپنڈی ریجن کی 6 جیلوں ڈسٹرکٹ جیل جہلم، اڈیالہ جیل، اٹک جیل ،چکوال ،منڈی بہاؤ الدین اور گجرات میں بڑے فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ،ابتدا میں جہلم سمیت راولپنڈی کی6 جیلوں میں ان کی تنصیب کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کیلئے ابتدائی طور پر 14ملین کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔بوقت ضرورت مزید فنڈز بھی جاری کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند ماہ میں ان کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔
The post فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کیلئے14ملین کے فنڈز جاری کر دیئے گئے appeared first on جہلم جیو.