پوران ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا )صدر پریس کلب جہلم رجسٹرڈ ، معروف و ممتاز صحافی ڈاکٹر مظہر اقبال مشر مرحوم و مغفور کا چالیسواں 8 ستمبر2016 بروز جمعرات کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایڈیٹر ہفت روزہ ’’ مشر نیوز‘‘ جہلم ، معروف کالم نگار ، سینئر صحافی و صدر پریس کلب رجسٹرڈ جہلم مرحوم و مغفور کا چالیسواں انکی رہائش گاہ روہتاس روڈ جناح آبادی مورخہ 8 ستمبر 2016 بروز جمعرات دن 11 بجے ہوگا۔ مرحوم و مغفور گزشتہ ماہ حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے دنیا فانی سے رحلت فرما کر اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے، مرحوم و مغفور ڈاکٹر مظہر اقبال مشر کی وفات کے سلسلے میں جہلم، چکوال، آزاد کشمیر ۔ سرائے عالمگیر، کھاریاں سمیت تمام قصبوں اور دیہاتوں میں قریبی دوستوں عزیزوں سمیت ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور صحافیوں نے اپنی اپنی سرگرمیاں معطل کر کے لواقین کے غم میں شریک تھے۔ اور مرحوم و مغفور کی بخشش اور مغفرت کی خصوصی دعائیں تا حال جاری ہیں ۔
The post ممتاز صحافی ڈاکٹر مظہر اقبال مشر مرحوم کا چالیسواں 8 ستمبر2016 بروز جمعرات کو ہوگا appeared first on جہلم جیو.