جلالپورشریف(عمران حیدر ببلی+چوہدری رفیع)عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا فرض ہے امن وامان کی صوتحال کو کنٹرول کرنے میں تھانے اہم کردار اد کرتے ہیں،لیکن چوکی مصری موڑ کے انچارج عبدالرزاق کی سرپررستی میں الٹی گنگا بہنے لگی ،اے،ایس،آئی مناظر نے سائل کا مقدمہ درج کرنے کے لیئے 40ہزار روپے کی ڈ یمانڈ کردی،سائل محمد عنائیت دربدر کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور،اور چوکی مصری موڑ ملزمان کی پشت پنائی کرنے لگی،اور چوکی انچارج عبدالرزاق صاحب کا گھر چوکی مصری موڑ کے چند فاصلے پر ہونے کی وجہ سے انچارج صاحب اپنی سیٹ سے غائب ہوتے ہیں جس کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑتا ہے تفصیلات کے مطابق،سائل محمد عنائیت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 5-8-2016کو مغرب کے ٹائم میرے گھر داخل ہو کر مجھے اور میری بیٹی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ،جس کی بنا پر ہم نے فوری طور پر چوکی مصری موڑ اطلاع دی اور چوکی مصری موڑ کے ملازم موقع پر پہنچ گے سب حلاتوں واقیات کو سنا اوردیکھا اس کے بعد چوکی ملازم ہمیں چوکی پر لے گے اور ایم،ایل،سی،کے لئے ہمیں جہلم بھیج دیا گیا ،ایم،ایل،سی،کے بعد چوکی مصری موڑ نے کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی میرے بار بار چوکی جانے پر اے ایس آئی مناظر نے کہا کہ اگر اس چوکی پر اپنا مقدمہ درج کروانا ہے تو 40ہزار دینے پڑے گیاگر تمہارے پاس پیسے نہیں ہے تو تمہارا کچھ نہیں بن سکتا میں مایوس ہوکر گھر واپس آگیا لیکن ملزمان بھی میرے گاوں کے ہے وہ مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہے مجھے ان سے اپنی جان کا انتہائی خطرہ ہونے کی وجہ سے میں محلے کے لوگوں سے دس ہزار اکٹھے کرکے ،اے،ایس،آئی،مناظرکو دیں تو اس نے دس روپے لے کر مجھے انصاف کی یقین دہانی کروائی،لہذٰ اعلیٰ احکام نوٹس لے ،اورچوکی مصری موڑ پر فرض شناس افسران تعینات کیئے جائے،
The post چوکی مصری موڑ ،اے ایس آئی مناظر نے سائل کا مقدمہ درج کرنے کے لیئے 40ہزار روپے کی ڈ یمانڈ کردی appeared first on جہلم جیو.