جہلم( چوہدری عابد محمود +زیشان ملک) بلدیاتی انتخابات کے 19 نومبر کو ہونے والے دوسرے مرحلے کیلئے انتخابی سرگرمیاں زور پکڑ گئی ہیں۔ روٹھوں کو منانے کا سلسلہ جاری ہے اور امیدواروں کی ڈور ٹو ڈور مہم میں بھی تیزی آگئی ہے گلیاں بازار اور بجلی کے پول امیدواروں کے انتخابی پوسٹرز سے رنگین جبکہ پرنٹنگ پریس بھی آرڈر پورے کرنے کے لئے رات گئے تک کھلے دیکھے جا رہے ہیں۔ مختلف حلقوں میں جہاں روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے دیکھنے میں آ رہے ہیں ، وہیں بعض حلقوں میں دیرینہ حریف بھی ایک دوسرے کے مدمقابل صف آرا ہیں اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے بھر پور انتخابی مہم چلانے میں مصروف نظر آتے ہیں ۔بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے اور علاقائی مسائل کے حل کے دعوں کے ساتھ ووٹروں کو قائل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
The post بلدیاتی انتخابات کے 19 نومبر کو ہونے والے دوسرے مرحلے کیلئے انتخابی سرگرمیاں زور پکڑ گئی ہیں appeared first on جہلم جیو.